تلنگانہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ( ٹی جے اے سی ) جس نے تلنگانہ کو ریاست کا
درجہ دلانے کے احتجاج میں اہم رول ادا کیا تھا 145 صدرجمہوریہ پرنب مکرجی
سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں بیروزگاری کے مسئلہ سے
واقف کروائے گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ جے اے سی کے صدرنشین پروفیسر کودنڈارام نے
کہا کہ جے اے سی کے لیڈروں اور طلبہ کو بڑے پیمانہ پر گرفتار کرنے کے
باوجود گزشتہ روز بیروزگاروں کی ریلی کامیاب رہی ۔